• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکن گنیا سے عوام تاحال پریشان، مریضوں میں اضافہ جاری

People Still Worry Of Chikungunya Increase In Patients Continues
شہر میں چکن گنیا کے مرض میں کمی نہیں آسکی اور تاحال چکن گنیا سے متاثرہ افراد اسپتال لائے جارہے ہیں ۔

شہر میں اس مرض سے ہزاروں افراد کےمتاثر ہونے کے باوجود تاحال صوبائی محکمہ صحت نے اس مرض سےبچاؤ ، علاج اور احتیاط سےمتعلق آگہی مہم شروع نہیں کی۔

محکمہ کے تحت اسپرے مہم اور مچھروں کے خاتمے کےلئے بھی اقدامات شروع نہیں کئے جاسکے، جس نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

چکن گنیا سے متاثر ہ افراد شدید درد کے ساتھ اسپتالوں میں کراہتے نظر آتے ہیں۔ مریضوں کی جانب سے ڈاکٹروں سے صرف ایک ہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کسی طرح اس درد کو ختم کیا جائے اور انہیں اس سے نجات کا طریقہ بتایا جائے ۔
تازہ ترین