• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی خرگوش سب سے بڑا ہونے کی دوڑ میں شامل

Uk Biggest Rabbit Competition
بر طا نو ی خر گو ش قدوقامت میں اپنے سا رے ساتھیوں کو پیچھے چھو ڑتے ہو ئے دنیاکے سب سے بڑے خر گو ش کا اعزا ز حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

برطانیہ کے ڈیکسٹر نامی اس خر گو ش کا قد 3 فٹ اور وزن 20پونڈ ہے جو خر گوش کے اوسط وزن سے 3گنا زیادہ ہے۔

یہ بھا ری بھر کم خر گو ش دن بھر میں کئی گا جروں کے علا وہ دیگر پھل بھی کھاتا ہے اور شا ید یہی اس کی صحت کا راز بھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ4فٹ 4انچ لمبے ڈیریئس نامی خرگوش کے پاس تھا جو گزشتہ ما ہ دوران سفر طیارے میں مر گیا تھا۔
تازہ ترین