• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان نیول چیف

Pakistan Seeking Security And Economic Interests Muhammad Zakaullah Pak Naval Chief
پاکستان نیوی کے 46ویںا سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ، پاک آرمی،پاک فضائیہ کے 43 اور دوست ممالک اُردن، انڈونیشیائ، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،ملائیشیاءمصر،میائمراور نا ئیجر یاکے20 آفیسرز کو وار اسٹڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ وسائل اور اثر و رسوخ کی تلاش تغیر پذیر اور غیر یقینی دنیا میں ہمسری اور نئی صف بندیوں کو جنم دیتی ہے۔ ہمارے خطے کے ممالک کی توجہ سمندرکی جانب مبذول ہو رہی ہے اور بحری افواج کو اسٹریٹیجک اور روایتی انداز سے ترقی دینے کے لئے کثیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی ہمارے خطے میں غیر علاقائی بحری افواج کی کثیر تعداد میںموجودگی بھی اس امر کی دلیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن ایک امن پسند ملک ہے جو اپنے جائز اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے،تاہم موجودہ صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جا رہی ہے۔

گریجویٹنگ آفیسرز کو نصیحت کرتے ہوئے نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قائدکی حیثیت سے آفیسرکو پیشہ ورانہ انداز میں جرات مندی کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونا چاہئے اوراپنے اپنے ملک کی بحری افواج کی بہتری کے لئے یہاں سے حاصل کئے جانے والے علم اور مہارتوں کا بہترین استعمال کرنا چاہئے۔

کورس میں دوست ممالک کے آفیسرز کی حوصلہ افزاءشرکت کا حوالہ دیتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور پاک بحریہ کے آج کے بعد مزیدبیس سے زائد سفیر اور دوست ہوں گے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست ممالک کے یہ آفیسرز پی این وار کالج میں کورس کے دوران بنائے جانے والے دوستوں کے ساتھ اپنی دوستی قائم و دائم رکھیں گے۔
تازہ ترین