• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان ’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ سے رومانس لڑائیں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں جس کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لیے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین