• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
102 Not Out Shooting Will End In July
بالی ووڈ سپر سٹارز امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گے۔ دونوں باپ بیٹے کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

1991ء کی فلم عجوبہ کے بعد امیتابھ اور رشی ایک بار پھر ایک فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 102 ناٹ آؤٹ میں امیتابھ 102 سال کے بزرگ بنیں گے اور رشی ان کے 75 سالہ بیٹے کا کردار نبھائیں گے۔

فلم ایک باپ بیٹے کی محبت کی کہانی ہے۔ یہ فلم مصنف اور ہدایتکار سومیا جوشی کے گجراتی ڈرامے ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا فلمی ورژن ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے اور جولائی کے آخر تک ختم ہو گی۔

اس سے قبل امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی، قلی اور نصیب میں امیتابھ اور رشی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
تازہ ترین