• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت آج اپنا آخری بجٹ پیش کر رہی ہے، شاہ محمود

Sitting Government Presenting Its Last Budget Shah Mahmood
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آج اپنا آخری بجٹ پیش کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج حکومت عوام کو سبز باغ دکھانے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈی چوک پر کسانوں پر تشدد کیا گیا اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
تازہ ترین