• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bus Came Under Gun Attack Killed 26 Christians In Egypt
مصر میں عیسائیوں سے بھری بس پر فائرنگ کے نتیجے میں26 افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں250 کلومیٹر دور صوبہ المنیا میں قبطی عیسائی بس میں سوار ہوکر گرجا گھر جارہے تھے کہ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے جتھے نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں26 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 8 افراد، دو گاڑیوں میں سوار تھے۔ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم خدشہ ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی وارداتوں کی ذمہ داری داعش قبول کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں فوجی بغاوت اور اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی کی معزولی کے بعد سے ملک میں شورش اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، اور آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

اس سے پہلے 9 اپریل کو اسکندریہ اور تنتا میں بھی گرجا گھروں پر خود کش حملوں میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی تھی۔
تازہ ترین