• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولا جٹ اور نوری نت کروڑوں کے انعام لوٹنے آ گئے

Maula Jutt Or Noori Nut Came To Loot Rewards
مولا جٹ اور نوری نت کروڑوں کے انعام لوٹنے آگئے لیکن انعام اسے ملے گا جو گیم ’جیو کھیلو پاکستان‘ کھیلے گا۔

وسیم اکرم اور شعیب اختر کی میزبانی میں پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو ’جیو کھیلو پاکستان‘صرف جیو پر یکم رمضان سے پیش کیا جائے گا۔

مولا جٹ اور نوری نت کا سوشل میڈیا پرراج برقرار، وسیم اختر اور شعیب اختر سب سے بڑے گیم شو ’جیو کھیلو پاکستان‘کے پرومو میں تہلکہ مچاتے نظر آرہے ہیں۔

کرکٹ کے سپر اسٹارز مولا جٹ اور نوری نت کے روپ میں بھی سپر ہٹ ہوگئے۔

مقبول زمانہ کرداروں کو بخوبی نبھاتے وسیم اکرم اور شیعب اختر نئے پرومو کے ساتھ ایک بار پھر آتے ہی چھا گئے۔

تیزی سے وایئرل ہوتی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔

سب سے بڑے، سب سے منفرد گیم شو ’جیو کھیلو پاکستان‘کے میزبان کے طور پر ڈھیروں انعمات کے ساتھ یہ دونوں یکم رمضان سے صرف جیو پرآرہے ہیں۔
تازہ ترین