• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آج بنگلا دیش سے اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی

Pakistan To Play Bangladesh In First Champions Trophy Warmup
چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلا دیش کے خلاف آج کھیلے گی۔ گرین کیپس نے آج بھی برمنگھم میں بھرپور پریکٹس کی ہے۔میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا

گرین شرٹس ٹیک آف کے لیے تیار ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں پہلا معرکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 4 جون کو ایجبسٹن میں ہوگا۔

کھلاڑی میچ کی بھرپور تیاری کررہے ہیںاور کھیل کے ہر شعبے کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عمر اکمل کی جگہ لینے والے حارث سہیل نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم کی ایونٹ کی تیاری اپنی جگہ ، لیکن آج ہو کمبی نیشن آزمانے کا دن ، جب گرین کیپس اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلیں گے۔ اس کے بعد 29 مئی کو آسٹریلیا سے بھی وارم اپ میچ ہو گا۔
تازہ ترین