• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، 14کروڑ ڈالر کا آن لائن فراڈ،44ملزمان گرفتار

China Online Fraud Of 14 Million 44 Suspects Arrested
چین میں پولیس نے انٹرنیٹ پر 14کروڑ ڈالر کے فراڈ میں ملوث 44 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس انتظامیہ کے مطابق 1949میں نیشنلسٹ حکومت کے خاتمے کے بعد اسمگل کیے گئے اثاثوں کو دوبارہ حاصل کرنے کا لالچ دے کر ان ملزمان نے 93ہزار سے زائد افراد سے رقوم وصول کیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت پبلک سیکورٹی کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا کہ یہ جرائم پیشہ گروہ وی چیٹ اور دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کا استعمال کرکے لوگوں کو اُکساتے تھے کہ وہ 10یوان ادا کرکے اسکیم کی ممبر شپ حاصل کریں جبکہ منجمد اثاثے اَن فریز ہونے کی صورت میں ان افراد کو 50 ہزار یوان مل جائیں گے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی تحقیقات کے دوران وہ اس فراڈ میں ملوث 15 گروہ بےنقاب کرچکے ہیں جبکہ اس فراڈ میں 950لین یوان کی لین دین کی گئی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چینی وزیر پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ وہ آن لائن اور ٹیلی کام فراڈ سامنے لانے کے لیے 32 صوبائی اور 206 شہری مراکز قائم کرچکے ہیں۔
تازہ ترین