• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Arsenal Won The Fa Cup
آرسنل نے چیلسی کو شکست دے کر ریکارڈ تیرہویں بار ایف اے کپ کا فائنل جیت لیا ، میچ سے قبل ویمبلے اسٹیڈیم میں مانچسٹر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت کیا گیا، پرنس ولیم بھی اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

انگلینڈ کا خوبصورت ویمبلے اسٹیڈیم میں سیکٹروں فینز کے سامنے آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں ایف اے کپ فائنل میں مدمقابل
ہوئیں، جس میں آرسنل نے چیلسی کو میچ میں آنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا لیکن فتح دو ایک سے آرسنل کے نام رہی ۔جیت کے بعد آرسنل اسکواڈ نے بھرپور جشن منایا ۔

آرسنل نے ریکارڈ تیرہویں بار ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جب کہ منیجر آرسین وینگر نے ساتویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

میچ سے قبل مانچسٹر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں پرنس ولیم اور مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہیم اور دونوں ٹیموں نے شرکت کی۔
تازہ ترین