• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Srinagar Yasin Malik Arrested Shifted To Jail
حریت رہنما ؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کرنے کے بعدبھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔

یاسین ملک نے گزشتہ روز برہان وانی کے ساتھی اور حریت پسند سبزر احمد بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا، سبزر احمد بٹ کو گزشتہ روز بھارتی فورسز نے دیگر 11 کشمیری نوجوان سمیت شہید کردیا تھا۔

سبزر احمد بٹ کی شہادت کے بعد حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج سے وادی میں دو روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین