• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے طاقتور ترین خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کیا،فواد چوہدری

He Was Standing In The Dock Of The Most Powerful Family Fawad Chaudhry
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہعمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کا طاقتور ترین خاندان کٹہرے میں کھڑا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ نوازشریف کے وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے وزیر ہوتے ہوئے جے آئی ٹی پر اعتراض تو ہمارا بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم دیکھے گی جلد نوازشریف بھی بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ، اگر مسلم لیگ جمہوری پارٹی ہوتی تو اب تک نیا وزیراعظم منتخب کرچکی ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاکہ حسین نواز کووکیل کے ساتھ پیش ہونےکی اجازت پرہمارے وکیل کوبھی جانے دیاجاناچاہیے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور ان کی اولاد عام ملزمان کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں،پروٹوکول اور وزراء کے ساتھ انہیں انکوائری کمیشن کے سامنے آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
تازہ ترین