• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا 19 کھرب 70 ارب کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش ہوگا

Punjab Budget Of 19 Billion To 70 Billion Will Be Presented Today
پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا، 19 کھرب 70 ارب کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 635 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پنجاب کی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گی۔

پنجاب کا بجٹ آج کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا، وزارتِ خزانہ ذرائع کےمطابق بجٹ کا کل حجم 19 کھرب 70 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لئے 635 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو بجٹ کا 40 فیصد بنتے ہیں۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےکے لئے 96 اور امن و امان کے لئے 120 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ صحت کی مد میں 57 ارب، اسکول ایجوکیشن کی مدمیں 53 اور ہائر ایجوکیشن کی مدمیں 18 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

صاف پانی اسکیم کے لئے 30 ارب،خادم اعلیٰ رورل پروگرام کےلئے 17 ارب اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے ساڑھے4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے 10 فیصد دینےکی تجویزہے۔

بجٹ پیش کرنے سے پہلے صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا نے بجٹ تقریر کی ریہرسل کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تقریرسنائی۔
تازہ ترین