• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہیں، تھریسامے

Our Commitment Remains On Brexit Theresa May

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ اپنے عزم پر قائم ہے اور مذاکرات اگلے ہفتے مقررہ وقت پر ہی شروع ہوں گے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے فرانسیسی صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے حوالے سے مذاکرات اگلے ہفتے ہی شروع ہوں گے اور اس پر ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ رہنے کا دروازہ بریگزٹ مذاکرات کے اختتام تک کھلا رہے گا۔
مذاکرات کے اختتام کی ڈیڈلائن تک برطانیہ جب چاہے اپنے بریگزٹ فیصلے کو بدل سکتا ہے۔

 

تازہ ترین