• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے 2قیدی فرار

2 Prisoners Escaped From Karachi Central Jail

سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2خطرناک قیدیوں کے فرار نے اربوں روپے کے اخراجات  کے بعد جیل کی سیکورٹی کا بھانڈاپھوڑ دیا ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2خطرناک دہشتگرد  سینٹر ل جیل سے فرار ہونے میں کامیاب گئے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کر اچی میں قائم جوڈیشنل کمپلیکس کے لاک اپ کاسریا کاٹ کر کالعد مل  لشکر جھنگوی  کے2خطرناک دہشتگرد  شیخ محمد ممتاز  عرف فرعون عرف شیرخان عرف شہزاد عرف بھائی اور احمد خان عرف منا منگل کی رات جیل سے جوڈیشل کمپلیکس کی جانب سے سریا کاٹ کر با آسانی فرار ہوگئے ۔

شیخ ممتاز کے خلاف 33 سنگین نوعیت کےمقدمات تھے جبکہ ملزم احمد عرف منا کو 14 سال کی سزا سنائی جاچکی تھی ۔

جیل انتظامیہ نے پولیس کوواقعہ  کی  اطلاع 24 گھنٹے بعد دیتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کاخط ا رسال کیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 12افسران و اہلکا روں کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا۔  وزیر قانون و جیل ضیاء الحسن لنجار کا سخت نوٹس جیل  پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی معطلی سے معاملہ ختم نہیں ہوگا۔

واقعے کے 24 گھنٹوں بعد ڈی آئی جی جیل خانہ جات اشرف علی نظامانی کی جانب سے نیو ٹاؤن  تھانے کے ایس ایچ او کو ایک خط بھیجا گیا جس میں   2خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع دی گئی۔

بتایا گیا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر جیل سپریٹینڈنٹ  غلام مرتضیٰ شیخ ، ڈپٹی سپریٹینڈنٹ فہیم میمن ، اسسٹنٹ سپر یٹنڈ نٹ  عبدالرحمان شیخ ، اے ایس آئی  فروش محمد ،  نواب علی ،  عطا محمد، محمد عامر ، عبدالغفور، سعید احمد، محمد سجاد،نصیر  اور نادر علی کو معطل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی جیل کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ2 ملزمان جیل سے فرار ہوگئے ہیں ، واقعےکا مقدمہ درج کیا جائے۔

اس  سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہنا ہے کہ دونوں قیدی نو تعمیر شدہ  اے ٹی سی کمپلیکس  جو کہ جیل کے احاطے  میں قائم ہے، اس لیےاسکی سیکورٹی  جیل کی طرح اتنی سخت نہیں ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جیل کے12فسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چاہے کسی بھی رینک کا افسر ہو جو اس میں ملوث  ہوگا اس کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تازہ ترین