• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس

Prime Minister Hold Meeting After Attending Jit Hearing

وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وہاں ایک اہم اجلاس ہوا، اس اجلاس میں وزراء اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

جے آئی ٹی میں نواز شریف کی پیشی کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں کیا گفتگو ہوئی، یہ تو نہیں معلوم لیکن اس اجلاس کی دو تصاویر جاری کی گئیں۔

وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی ہوئیے پھر انہوں نے میڈیا سے بات کی، مذکورہ دو میں سے ایک تصویر سے پتا چلتا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں بھی کچھ بول رہے ہیں، لگ رہا ہے کہ کوئی وضاحت کر رہے ہیں۔

تصویر میں اسحاق ڈار ساتھ بیٹھے ہیں، جو تھکے تھکے سے ہیں،شہباز شریف کچھ مایوس دکھائی دے رہے ہیں، ایک ہاتھ سے منہ ڈھانپا ہوا ہے۔

خرم دستگیر، دانیال عزیز اور طلال چودھری ایک قطار میں بیٹھے ہیں، یوں،جیسے بھرے بیٹھے ہوں۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب کاانداز ایسا ہے جیسے کہہ رہی ہوں، آئے ہائے!اور خواجہ آصف علامہ اقبال کی طرح گہری سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

کچھ فاصلے پر عرفان صدیقی بیٹھے ہیں ،جن کے چہرے پر گہری سنجیدگی ہے، وزیراعظم کی آج کی تقریر انہوں نے ہی لکھی ہوگی۔

خواجہ سعد رفیق اجلاس سے لاتعلق ہوکر اپنے فون میں کوئی اپ ڈیٹ دیکھ رہے ہیں۔

چودھری نثار نے دونوں ہاتھ بھی باندھے ہوئے ہیں، دونوں پیر بھی اور دونوں ہونٹ بھی۔

ان تصاویر کو دیکھ کر کوئی پوچھے کہ کیا لگ رہا ہے،تو کہنا پڑے گا کہ روزہ لگ رہا تھا۔

تازہ ترین