• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موٹر سائیکل چور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

Lahore Bike Thief Gang Arrested

پولیس نے لاہورمیں موٹرسائیکل چورگینگ کے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 6 موٹرسائیکلیں برآمدہوئیں۔

موٹر سائیکل چور گینگ کو باٹا پور سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پارکس اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سےموٹرسائیکل چوری کرتے تھے۔

ادھرتھانہ شالیمار کے علاقے میں بیکری میں افطاری کے بعد ڈاکو بیکری سےایک لاکھ روپےمالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے بکر منڈی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سرچ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

 

تازہ ترین