• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Zardari Dry Cleaning Is Difficult Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے،سپریم کورٹ وزیراعظم سے استعفیٰ لے ،سابق صدر آصف زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کے پی ٹی آئی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے، اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گيا ، قطری سچ ہوتا تو سپریم کورٹ میں آکر ٹرانزکشن دکھادیتا ۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ آصف زرداری کو کب اپنی پارٹی میں لارہے ہیں؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ قطری کا خط جھوٹ ہے، قطری سے کہتا ہوں کہ صرف اپنی بینک ٹرانزکشن دکھا دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی تقریر میں قطری شہزادے کا ذکر ہی نہیں تھا،نوازشریف سپریم کورٹ گئے تو وہاں بیان میں قطرے خط لے آئے ،ن لیگ کے قائد اپنے بچوں کے سرپر ہاتھ رکھ کرکہہ دیں کہ قطری کاخط فراڈ نہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگی جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھایاں بانٹ رہے تھے اب اس پر تنقید کررہے ہیںدراصل یہ لوگ جے آئی ٹی کو مینج نہیں کرسکے اس لئے اب اس پر حملے کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف پر چار الزامات ہیں، ان کا جواب چاہیے،پراپرٹیز کیسے لیں اور پیسہ باہر کیسے گیا، ان باتوں کا جواب چاہئے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسے نہیں مانیں گے، ہم آپ سے زیادہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں گے،آیندہ الیکشن میںتحریک انصاف پورے ملک میں کلین سوئیپ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری قوم ترس رہی ہے کہ ملک میں بڑے بڑے چوروں کو پکڑا جائے، جب تک جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے، تب تک نواز شریف استعفیٰ دیں۔

تازہ ترین