• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shahbaz Sharif Will Be Present In The Jit

وزیر اعظم، حسین اور حسن نواز کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں اور ٹیکس کے متعلق سوال ہوں گے، گلف اسٹیل اورحدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عام آدمی کی طرح پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا کوئی عہدیدار، وزیر یا کارکن جوڈیشل اکیڈمی نہ آئے، قانون کی پاسداری کے لیے جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دوں گا۔

تازہ ترین