رانا فواد نے جنوبی افریقہ کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
June 19, 2017 | 11:08 pm
رانا فواد نے جنوبی افریقہ کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی

Rana Ahmed Bought The South African Cricket League Team

Rana Ahmed Bought The South African Cricket League Team

لاہور قلندرز کرکٹ کی دنیا میں ایک قدم اور آگے آگئی،لاہور قلندرز کےمالک فواد نعیم رانا نے ڈربن کی فرنچائز حاصل کرلی۔

پی ایس ایل کا بڑا نام لاہور قلندرز اب دنیا میں اپنا لوہا منوانے کو تیار ہے،لاہور قلندرز نے ٹی 20 گلوبل لیگ جنوبی افریقہ میں ڈربن قلندرز خرید لی۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد نعیم رانا کا کہنا ہے کہ ڈربن قلندرز میں جنوبی افریقہ کے 6مزید کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، ٹیم میں جنوبی افریقہ کے علاوہ دوسرے ملکوں کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

جنوبی افریقہ میں نئی تشکیل کردہ لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی دوسرےملکوں کےکرکٹرز کے ساتھ تجربات شیئر کریں گے۔

رانا فواد کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز تجربات شیئر کرنے کے موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو ان کے ٹیلنٹ اور مہارت کو بڑھانے کاموقع دینا چاہتے ہیں۔