• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہزار تیس میں آبادی کے لحاظ سے کراچی ساتویںنمبر پرہوگا

Karachi Will Be On 7th Number According To Population In 2030

دُنیا میں انسانی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔2030 تک آبادی کے لحاظ سے دس بڑے شہروں میں کراچی دو کروڑ48لاکھ آبادی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آجائے گا۔

شہری آبادیوں میں اضافے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2050تک دنیا کی آبادی 10ارب تک پہنچ جائے گی۔

اس وقت جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 3کروڑ 80لاکھ کی آبادی کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ جبکہ 85لاکھ کی آبادی کے ساتھ امریکی شہر نیویارک اب بھی دنیا کے 10بڑے شہروں میں شامل ہے۔ تاہم یہ منظرنامہ2030تک تبدیل ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے شہروں کی ترتیب درج ذیل ہو گی،ٹوکیو(تین کروڑ72لاکھ) نئی دہلی، بھارت (تین کروڑ10لاکھ، شنگھائی، چین(تین کروڑ10لاکھ) ممبئی، بھارت (دو کروڑ78لاکھ)، بیجنگ، چین (دو کروڑ 77لاکھ)۔

ڈھاکہ بنگلہ دیش، (دو کروڑ 74لاکھ)کراچی پاکستان(دو کروڑ48لاکھ) قاہرہ مصر، (دو کروڑ 45لاکھ) لاگو س، نائیجریا (دو کروڑ 42لاکھ) اور میکسیکو سٹی، میکسیکو (دو کروڑ 39 لاکھ)

اقوام متحدہ کے جائزے کے مطابق یورپ اور امریکا میں آبادیوں میں اضافے کی شرح گررہی جبکہ مشرق وسطیٰ، ایشیا اور افریقا میں آبادیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

تازہ ترین