• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست

Rao Tehseen Request To Obtain Dawn Leaks Inquiry Report

سابق پی آئی او راؤتحسین کی ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کی گئی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی راؤ تحسین اس میں نہیں تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی جس میں راؤ تحسین کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کاپی نہیں دی جا رہی، جس میٹنگ کی خبر لیک ہوئی راؤ تحسین اس میں نہیں تھے، پھر بھی خبر لیک معاملے پر سنجیدہ الزامات لگا کر کارروائی کی گئی۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے سوالات کیے رپورٹ پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کی صوابدید ہے یا نہیں؟ ، اس معاملہ پر متعلقہ قانون کیا کہتا ہے؟

سماعت کے موقع پر عدالت نے متعلقہ ایکٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی ۔

تازہ ترین