• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کی جاری کردہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

Examining The Video Which Was Released By Taliban Us

امریکی حکام نے کہا ہے کہ طالبان کی جاری کردہ وڈیو کا معائنہ کر رہے ہیں، جس میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی اور آسٹریلوی شہری نظر آ رہے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم غیر مشروط اور فوری طور پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت اِس بات پر پرعزم ہے کہ اس کے شہری اور آسٹریلوی شہری خیریت سے لوٹ آئیں اور اپنے اہل خانہ سے ملیں،جس مقصد کے حصول کے لیے ہم اپنی حکومت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ صیغہ راز کی ضروریات کے پیشِ نظر کوئی مزید بیان نہیں دیا جاسکتا۔واضح رہے کہ 60 برس کے امریکی، کیون کنگ اور48 برس کے آسٹریلوی، ٹموتھی ویکز کابل میں ’امریکن یونیورسٹی آف افغانستان‘ میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں، جنہیں گذشتہ اگست میں کیمپس کے قریب سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا۔

تازہ ترین