• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں مٹی سے بنے مجسموں کے میلے کا آغاز

Sand Sculpture Festival Begins In Belgium

بلجیم کے شہر اوسٹینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مٹی کے مجسموں کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

کئی سال سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے والے اس میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کے32ماہرین یہاں پہنچے ہیں۔

کینڈا، اسپین، اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ ساز پانچ ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے 150 شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کیلئے پیش کررہے ہیں۔

ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازپیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹوں کرداروں سے لیکر کامک کریکٹرزاور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ10ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی مٹی کے مجسموں کی یہ نمائش ستمبر تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین