• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان آج بھارت کیخلاف پوزیشن میچ کھیلے گا

Hockey World League Pakistan Will Play The Match Against India Today

ہاکی ورلڈ لیگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ کوارٹر فائنل ہارنے والی ٹیموں کے درمیان پوزیشن میچ آج کھیلا جائے گا۔

ہاکی ورلڈ لیگ جو ورلڈ کپ 2018 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے لندن میں جاری ہے جس میں ارجنٹینا، ملائیشیا، ہالینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نہ صرف سیمی فائنلز بلکہ ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کو ارجنٹینا نے 3-1 جبکہ بھارت کو ملائیشیا نے 3-2 سے شکست دی تھی۔اب دونوں ٹیمیں آج پوزیشن کے لیے میچز کھیلیں گی۔

اس سے قبل گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا تھا ۔

 

تازہ ترین