• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپ نے آدمی کو اور آدمی نے بیوی کو کاٹ لیا

Poisonous Snake Bites Man Man Bites Wife So They Could Die Together

بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنا میں سانپ نے ایک شخص کو ڈس لیا جس کے بعد اس شخص نے بیگم کے ساتھ مرنے کی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیوی کو کاٹ لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برسنگ پور ضلع کا شہری رات کو سو رہا تھا کہ اچانک اسے سانپ نے ڈس لیا۔

جب وہ صبح کو جاگا تو اس کی حالت خراب ہونے لگی اور جب اسے احساس ہوا کہ وہ زیادہ وقت تک زندہ نہیں رہ پائے گا تو اس نے آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیوی آمری دیوی سے کہا کہ وہ اس سے بہت پیار کرتا ہے اور اس کے ساتھ مرنا چاہتا ہے ۔

یہ کہتے ہوئے اس نے اپنی بیوی کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ اس کے بعد دونوں بے ہوش ہوگئے۔ اگرچہ یہ شخص مر گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی بیوی کو بچا لیا۔

تازہ ترین