• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکر حادثے پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

Army Chief Expressed Concern Over Oil Tanker Burst

بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر حادثے پر آرمی چیف نے اظہار افسوس کرتے ہوئےمتاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ افراد کی اسپتالوں میں منتقلی کے لیے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز روانہ کردیئے گئے ہیں، جبکہ سانحہ کے بعد احمد پور شرقیہ، کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سانحہ احمد پور شرقیہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ریسکیو، ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے100سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں جھلس گئے تھے۔

تازہ ترین