• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ہزار پولیس اہلکاروں کے لئے صرف 7ہزار بلٹ پروف جیکٹس

Only 7 Thousand Bullet Proof Jackets For 27 Thousand Police Personnels

شہر قائد میں جہاں پولیس اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، وہیں اہلکاروں کے حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہیں جس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے  شہر میں موجود 27 ہزار اہلکاروں کے لیے صرف 7ہزار بلٹ پروف جیکٹس موجود ہیں۔

  حفاظتی انتظامات کی واضح کمی کا اعتراف کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے شہید اہلکاروں پر ہی غفلت کا الزام دہردیا۔

مشتاق مہر نے پولیس کو سافٹ ٹارگٹ قرار دے دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد بہتر حفاظتی انتظامات کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔ 

تازہ ترین