• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیندہ 24گھنٹےمیں بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش کاامکان

Rain Forecast In Next 24 Hours In Upper Punjab And Northern Areas

محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24گھنٹےمیں بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں چند مقامات پربارش کاامکان ہے ۔جبکہ زیریں سندھ اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کاامکان ہے۔جمعہ تک اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے میں اکثر مقامات پر آندھی اور بارش کاامکان ہے ۔

جبکہ فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی اکثر مقامات پرآندھی اوربارش کا امکان ہے ۔اسکے علاوہ بدھ سے اگلے ہفتے تک زیریں سندھ اورمشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین