• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کپتان میتھالی بیٹنگ سے پہلے کتاب پڑھتی ہیں

India Cricket Captain Mithali Raj Calmly Reads Book Before Batting

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج بیٹنگ سے پہلے پرسکون ہونے کے لیے کتاب پڑھتی ہیں۔ ویمن ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ سے پہلےکتاب پڑھتے ہوئے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے حال ہی میں ویمن ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

جب میتھالی سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا رومی کی کتاب پڑھ رہی تھیں۔

متھالی کا کہنا تھا کہ کتاب پڑھ کر وہ پرسکون ہوجاتی ہیں۔ الیکٹرانک ریڈر لانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کوچ سے یہ کتاب لی۔

میتھالی نے اس میچ میں مسلسل ساتویں نصف سنچری بنانے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین