• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ کو پھٹنے سے بچانے کے لئے نیا طریقہ آگیا

A New Way To Save Milk From The Deterioration

دودھ کو پھٹنے سے بچانے کے لئے ماہرین نے اب ایک نیا طریقہ تلاش کرلیا ہے جسے اپنا کر کم از کم 9ہفتوں تک دودھ نہیں پھٹے گا۔

امریکہ کی پرڈو یونیورسٹی انڈیانا اور یونیورسٹی آف ٹینیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دودھ کو جراثیم سے پاک کرنے کے طریقے ’پاسچرائزیشن‘ سے گزار کر ٹھنڈا کر لیاجائےاور اسے دوبارہ گرم کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں ایک سے 2 سیکنڈ کے لیے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا دیا جائےیہ 63 دن تک محفوظ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاسچرائزیشن سے 99فیصد جراثیم مرجاتے ہیں جبکہ نئے طریقے سے یہ جراثیم مزید غیر فعال ہوجاتے ہیں اور دودھ میں ایسا کچھ نہیں بچتا جو اسے خراب کرے۔

یہ طریقہ ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریز کے لئے ہے تاہم گھر پر بھی اس سے کسی حد تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

نئے طریقے کو پیٹنٹ کرا لیاگیا ہے۔

تازہ ترین