• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nahid Khans Unbeatable Performance In Women Cricket World Cup

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر ناہیدہ خان اچکزئی نے جنوبی افریقا کے خلاف 79رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دھوم مچادی ، ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں ۔

بی بی ناہیدہ خان اچکزئی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قابل اعتماد اوپنر ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ناہیدہ خان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بی بی ناہید خان نے کہا کہ بچپن سے ہی انہیں کرکٹ کا شوق تھا ، بچپن میں بھائیوں کے ساتھ اور گلی محلے میں کرکٹ کا شوق پورا کیا لیکن جب بڑی ہوئیں تو گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا تھا لیکن ان کے والد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

ناہیدہ خان پاکستان کی جانب سے 33ون ڈے اور 29ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں ۔

تازہ ترین