• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
House Full Shows Of Mehrunnisa We Lub You

مہرالنساء وی لب یو کی کامیڈی کا جادو چل گیا، ملک بھر میں عید کے شو ہاؤس فل رہے۔

سپر ہٹ گانے، مہنگا ترین سیٹ اور زبردست کامیڈی نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے،ذرائع کے مطابق فلم نے پہلے ہی ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

فلم کے ہیرو دانش تیمور اس سے قبل بھی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو چکے ہیں جبکہ ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ثناء جاوید کی یہ پہلی فلم ہے۔

فلم میں جاوید شیخ، قوی خان اور نیر اعجاز بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم ’مہرالنسا وی لب یو‘کی کہانی کے ساتھ ہدایت کاری کے فرائض بھی یاسر نواز نے انجام دیئے ہیں، جبکہ فلم کے گیت معروف فلمی شاعر گلزار نے لکھے ہیں۔

تازہ ترین