• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور سے ملتان جانے والی بس حادثہ کا شکار، 3 افراد جاں بحق

Three Persons Died Of Bus Accident Going Multan From Qusur

قصور سے ملتان جانے والی بس فقیرے والا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری باعث ا س وقت پیش آیا جب قصور سے ملتان جانے والی تیز رفتار بس رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔


ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے حادثے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قصور منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین