• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجید اچکزئی سے کسی صورت صلح نہیں کرینگے، معظم عطاء اللہ

No Reconciliation With Majeed Achakzai Muzzam Attaullah

کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کی ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد سامنے آنے والے صلح نامے کا پول کھل گیا ۔

شہید کانسٹیبل عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء اللہ نے کہا ہے کہ صلح نامے پر دادا اور چچا سے دھوکے سے دستخط کرائے گئے، مجید اچکزئی سے کسی صورت صلح نہیں کریں گے ۔

یاد رہے کہ 20 جون کو بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجیداچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا تھا جبکہ ڈرائیور یا ایم پی اے کے بجائےمقدمہ نامعلوم افرادکےخلاف درج کرکے معاملہ دبانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی تھی۔

پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا۔

واقعے کے بعد رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے ٹریفک اہلکار کے جاں بحق ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بعد ازاں مجید اچکزئی کوگرفتارکرلیاگیا، انہیں کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

عبدالمجید اچکزئی کو ایک دن میں دوبار عدالت میں پیش کیا گیا، پہلی پیشی پر عبدالمجید اچکزئی کا ریمانڈ نہ دیاجاسکا ، تاہم دوسری پیشی پر ان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالمجید اچکزئی میڈیا کوریج پر صحافیوں پر برہم دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس نے پہلے سے بلا رکھا تھا، بے شرم کہیں کے ۔

عبدالمجید اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو کل کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو تو نہیں ملی، ایک ٹریفک سپاہی کی ویڈیو مل گئی۔

تازہ ترین