• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Original Map Of Disney Land Sold At 7 Million

کیلیفورنیا میں ایک نیلامی کے دوران پہلے ڈزنی لینڈ پارک کا اصل نقشہ سات لاکھ آٹھ ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

1953 میں بنائے گئے اس نقشے کو والٹ ڈزنی نے فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے فروخت کیا ہے کیونکہ اس کے اپنے ہی اسٹوڈیو نے فنڈنگ دینے سے انکار کردیا۔

ہاتھ سے بنے اس نقشے کو دو دنوں میں ڈزنی اور مصور ہرب ریمن کی مدد سے بنایا گیا تھا۔

لاس اینجلس میں وین ایٹن گیلیری کے آکشنر مارک ایٹن کا کہنا ہے کہ ’کافی بہتر بولیوں کے بعد اس نقشے کو سات لاکھ آٹھ ہزار ڈالرز میں فروخت کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ڈزنی لینڈ کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والا نقشہ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ نقشہ مسلسل سب کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

‘ڈزنی کے بھائی رائے نے 1953 میں امیریکن براڈکاسٹنگ کوآپریشن سے ملنے کے لیے یہ نقشہ حاصل کیا تھا۔

یہ نقشہ ڈزنی کی جانب سے پروڈکشن اسسٹنٹ گرینیڈ کیورن کو دیا گیا تھا جنھوں نے مہمانوں کو پارک میں ’آٹوپیا‘ کی سیر کراوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اسے تاریخ کے لیے سنبھالے رکھا، میں نے اسے والٹ کے فن کی خاطر رکھا، میں اسے اس لیے سنبھالے رکھا کیونکہ یہ پہلی چیز تھی دکھانے کے لیے۔‘

خیال رہے کہ پہلا ڈزنی لینڈ ریزورٹ کیلیفورنیا میں سو ایکڑ کار پارکنگ پر تعمیر کیا گیا تھا۔

ساٹھ سال قبل کھلنے والے اس پارک میں اب تک 650 ملین لوگ سیر کرنے کے لیے آ چکے ہیں۔

تازہ ترین