| |
Home Page
جمعرات 24 ذیقعدہ 1438ھ 17 اگست 2017ء
June 29, 2017 | 12:29 pm
شہباز شریف کا بارشوں، موٹر وے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس

Shahbaz Sharif Woes On Death By Rain Related Incidents

Shahbaz Sharif Woes On Death By Rain Related Incidents

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے شدید بارشوں اور بھیرہ کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالفطر پر بہترین سیکورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائےامن و امان اور سیکورٹی اداروں کوشاباش بھی دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور سے جاری بیان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

انہوں نے موٹروے پر بھیرہ کےقریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائےامن و امان اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا۔