• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 4 جاں بحق

Bus Falls In Ravine Near Mianwali With 4 Dead

میانوالی میں مسافرکوچ موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کرک سے میانوالی جارہی تھی، مسافر کوچ جب لنڈا بانگی خیل کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی تحصیل اسپتال میں دم توڑ گیا۔

چار زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال اور 4 کو تحصیل اسپتال کالا باغ منتقل کردیاگیا ہے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین