• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار میں اشتہاری کو کیسے پروٹوکول دیا گیا؟ دانیال عزیز

How Imran Khan Got Protocol In Parachanardaniyal Aziz

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پروارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں ایک اشتہاری کو کیسے پروٹوکول دیا گیا؟ ،کیا ان کے سونے کے پاؤں ہیں؟

اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگومیں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن وہ نتھیاگلی میں پناہ گاہ بنا کر رہ رہے ہیں،عدالت نے کہا ہے بنی گالہ اور بازاروں میں اشتہار لگائے جائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست نہیں کی،مٹھائیاں ہم نے ضرور بانٹیں تھیںلیکن مریم نواز کا نام سپریم کورٹ میں نہ آنے پر مٹھائی بانٹی تھی،مریم نواز کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےسرکاری ٹی وی،وزیراعظم ہاؤس کونشانہ بنایا،وہ ایف بی آرالیکشن کمیشن اورعدالتوں کوبرابھلاکہتےہیں،جاوید ہاشمی کےبیانات عمران خان کےخلاف واضح ثبوت ہیں،آئینی ادارےعمران خان کےرویےکانوٹس لےکران کےخلاف کارروائی کریں۔

دانیال عزیز نےمزید کہا کہ ہمیں اداروں کی پاسداری کاکہاجاتاہے،عمران خان کوکچھ نہیں کہتے،عمران خان 3سال سےعدالت سےمفرورہے،اسی لیےعدالت آئےہیں،آئینی اداروں کو چاہیے کہ عمران کے خلاف کارروائی کریں اور عمران خان سے قانون کی پاسداری کرائیں۔

تازہ ترین