• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے، مائیک پینس

Us Astronauts Soon Shall Step In To The Mars

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ اس کے خلاباززوں کے قدم جلد ہی مریخ پر اتریں گے۔

وائس آف امریکا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خلا میں ایک نئے دور کی قیادت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے افراد دوبارہ چاند پر اپنے قدم رکھیں گے اور پھر اس کے بعد ان کے قدم مریخ کو چھوئیں گے۔اس موقع پر ناسا کے تقربیاً 800 کارکن، خلائی ماہرین اور پر ائیویٹ کنٹریکٹرز موجود تھے۔

مائیک پینس نے کہا کہ اپنا کام شروع کرنے کے بعد قومی کونسل موجودہ خلائی پالیسیوں اور خلا سے متعلق طویل مدتی قومی اہداف پر نظر ثانی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہم خلائی تحقیق کی انسانی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

تازہ ترین