• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر :یاتریوں کی بس پر فائرنگ ،6ہلاک ،12زخمی

Six Amarnath Yatra Pilgrims Killed

مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس بھارتی پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آگئی،6 یاتری ہلاک، 12 زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی پولیس پرحملہ ہوا،اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

فائرنگ کے دوران ہندو یاتریوں کی بس فائرنگ کی زد میں آگئی، واقعے میں 6 یاتری ہلاک اور 12 زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حملے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

تازہ ترین