• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح موصل پر سعودی عرب کی بغداد حکومت کو مبارک باد

Saudi Arabia Congratulates Iraq On Mosul Liberation

سعودی عرب نے عراقی حکومت کی طرف سے موصل کی فتح اور وہاں سے داعش کو پسپاکرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض سے جاری کردہ وزارت خارجہ کے بیان میں بغداد حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ بیان میں موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑائے جانے پر مبارک باد پیش کی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔

ریاض حکومت خطے میں مبینہ ایرانی مداخلت پر ایک عرصے سے تحفظات کا اظہار کرتی آئی ہے۔یاد رہےکہ عراق اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کچھ عرصے سے کھچا ئوکے شکار ہیں۔

دریں اثنا عراق سے جمعہ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق موصل میں چند مقامات پر اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوئوں کے ساتھ عراقی فورسز کی جھڑپیں جاری ہیں۔

تازہ ترین