| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
July 15, 2017 | 01:39 pm
ضلع ناظم نوشہرہ نے 5ارب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا

District Nazim Nowshera Presented Tax Free Budget Over 5 Billion

District Nazim Nowshera Presented Tax Free Budget Over 5 Billion

ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے سال2017-18 کے لیے 5ارب 42 کروڑ 17 لاکھ 93 ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا۔

ضلع کونسل نوشہرہ کا بجٹ اجلاس کنوئنر ضلع کونسل اشفاق احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے ضلع ناظم لیاقت خان خٹک نے کہا کہ تنخواہوں کی مد میں 4 ارب41 کروڑ22 لاکھ روپے نان سیلری اخراجات ضروریہ کے لیے 26 کروڑ96 لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات 67 کروڑ5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ ضلعی حکومت تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے موجودہ بجٹ میں 6 کروڑ43 لاکھ روپے تعلیم کے لیے مختص کیے ہیں جو اسکولوں میں اضافی سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہوں گے۔