• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ٹرمپ کے بیان کو غیردانشمندانہ قراردیدیا

Trumps Statement Unwise Says Iran

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کو سرکش ریاست قرار دینے کا بیان مسترد کرتے ہوئے بیان کو غیر دانش مندانہ قرار دے دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ امریکا کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور ایرانیوں کے لیے مہذب زبان استعمال کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی اپنی متضاد اور خودغرضانہ پالیسیاں عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں اور ٹرمپ کی پالیسیوں میں ان کے متکبر اور جارح اتحادی بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک روز قبل فرانس میں پریس کانفرنس کے دوران ایران، شام اور شمالی کوریا کو سرکش ریاستیں قرار دیا تھا۔

تازہ ترین