• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی موسیقی کی مداح برطانوی گلوکارہ

یوں تو بر صغیر کی موسیقی کے مداح دنیا کے تقریباً ہر حصے میں موجود ہیں، تاہم ان دنوں ایک برطانوی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پردھوم مچا رکھی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تانیہ ویلز نامی گلوکارہ نے معروف پاکستانی شاعر فیاض ہاشمی کے لکھے ہوئے مشہورگانے’آج جانے کی ضد نہ کرو‘گا کر سب کو حیران کردیا۔

حبیب ولی محمد اورفریدہ خانم کے گائے ہوئے اس گانے کو برطانوی گلوکارہ نے اس شاندار انداز میں گایا کہ سوشل میڈ یا پر دھوم ہی مچادی ۔

واضح رہے کہ تانیہ اس سے قبل مہدی حسن کی بھی کئی غزلیں گا کر شہرت حاصل کرچکی ہے۔

تازہ ترین