• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کینسر کی پاکستانی مریضہ کی علاج کی درخواست رد کردی

India Rejects Pakistani Cancer Patients Request For Treatment

کراچی کی 25سالہ لڑکی فائزہ کی علاج کے لئے بھارت جانے کی درخواست مسترد ہوگئی ،وہ یوپی کے اسپتال میں علاج کے لئے 10لاکھ روپے جمع کراچکی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق فائزہ تنویر منہ کے کینسر کا شکار ہیں،وہ علاج کے لئے بھارت جانا چاہتی ہیں لیکن بھارتی سفارت خانے ان کی درخواست مسترد کردی ۔

اہل خانہ کے مطابق ہم نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی اپنی بچی کے علاج کے لئے درخواست کی ہیں ،جس کا تاحال کوئی جواب ہمیں موصول نہیں ہوا۔

دوسری جانب پاکستانی لڑکی کو طبی بنیادوں پر بھارتی ویزے کیلئے بھارت میں آواز اٹھنا شروع ہوگئی ہے۔

مومن ملک ایڈووکیٹ نے بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ سے فائزہ کے علاج کے لئے بھارت کا ویزہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

مومن ملک کا کہنا ہے کہ فائزہ کو انسانی بنیادوں پر بھارت کا ویزہ دیا جائے۔

تازہ ترین