• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: پولٹری فارم میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

Chakwal Three Killed In Firing In Poultry Farm

چکوال میں پولٹری فارم میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔

قصبہ بھون میں واقع ایک پولٹری فارم پر نا معلوم افراد چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوئےاور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سوئے ہوئے 3افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کی واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہےاور قتل ہونے والے افراد کا تعلق قصبہ میراسے ہے، دونوں فریقین کے گزشتہ برسوں میں متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع پر سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے ۔

تازہ ترین