• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
This Is Exploitation Not Accountability Pm

وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے، ہر روز صبح اٹھ کر استعفے کی بھیک مانگنے والوں شرم کرو، کیا تمہارے ووٹوں سےاقتدارمیں آئےہیں،اب یہ تماشابند ہوجاناچاہیے،میرے صبر کا امتحان نہ لیاجائے۔

لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد اپردیر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں جو اندھیرے ختم کررہاہے،جے آئی ٹی کے ممبران فرشتوں کی طرح صادق اورامین بنے بیٹھے ہیں،جے آئی ٹی اورپی ٹی آئی تمہارااحتساب کوئی نہیں مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اپنی عزت پیاری ہے،ہم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں،خودمجھے علم نہیں کس چیز کا احتساب ہورہاہے۔49ہزارپاؤنڈ لوٹنے والوں کا سرعام احتساب ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نئےپاکستان کانعرہ لگانےوالوں نےکچھ نہیں کیا،میں نےان سےکہانیاپاکستان چھوڑو، نیا خیبرپختونخوا ہی بنالو،وہ یہ بھی نہ کرسکے، نیاپختونخوابھی ہم ہی بنارہےہیں۔

عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2013 اور 2017 کے پاکستان میں کتنا فرق ہے؟ ٹنل کی تعمیر سے چترال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے چترال کوکراچی،لاہوراوراسلام آباد کے برابر لانا ہے، پاور پروجیکٹ ہم بنارہےہیں ،چترال میں خواتین یونیورسٹی بھی ہم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کا سرکس شروع کیا گیا،شاہراہ دستوریرغمال بنی رہی ،جمہوریت کی قبریں کھودی گئیں، آج کل ان کے سرکس پر پاناماکا بورڈ لگاہے، یہ کھیل تماشا بند ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کو عوام نے بلدیاتی اور ضمنی انتخاب میں بھی ٹھکرایا، عوام انہیں 2018میں بھی ٹھکرائیں گے،استعفیٰ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

 

تازہ ترین