• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گذشتہ دنوں سالانہ موٹر سائیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں جدید بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرقسم کی بائیکس ایونٹ کا حصہ بنائی گئیں۔

ان کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شو میں کینیڈا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔

تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے چمچماتی بائیکس کے نظاروں کا لطف اْٹھایا۔

تازہ ترین